کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے تمام نادہندہ صارفین اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے موجود ہ بل بھی جمع کرائیں۔ بصورت دیگر اُن کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کردئیے جائیں گے۔ کیسکونے تمام نادہندہ صوبائی وفاقی محکمو ں، زرعی، گھریلو، کمرشل،انڈسٹریل اور دیگر نجی صارفین سے اپیل کی ہے کہ بقایاجات کے حامل نادہندہ صارفین بجلی منقطع ہونے کی زحمت سے بچنے کیلئے جلد ازجلد بجلی کے واجبات اداکریں۔عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندہ صارفین کے منقطع کئے گئے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے۔ لہٰذا تمام نادہندہ صارفین اپنے بجلی بلوں کی بر وقت ادائیگی کے علاوہ اپنے ذمے بقایاجات بھی جمع کرائیں۔

