کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے تحت بجلی کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 10اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، عالم خان، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، مالک فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے عاصم آباد اور انڈسٹریل بولان فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 11اپریل کو(بروززہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvجائنٹ روڈ،خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازارفیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، دوستین، داریم، خروٹ آباد فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح12اپریل کو(بروزاتوار)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، جڑسا فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، چشمہ، ادیان،تکاتو، عمر،واسا فیڈروں سے صبح10:30بجے تا دوپہر2:30بجے نیز اسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے پی ٹی وی، اسٹیڈیم،مارک فیکٹری، پی اے ایف اور سریاب گرڈکے بی ایم سی فیڈرز دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔علاوہ ازیں 13اپریل کو (بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے شہبازٹاون، جناح ٹاون، ملک پلانٹ، بروری، دیبہ، جی او آرکالونی اورسریاب گرڈکے سرکی روڈ، غازی، ہزارہ ٹاون، انڈسٹریل فیڈرزصبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔دریں اثناء مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پربھی ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 12اپریل کو (بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، طوغی روڈ، کاسی ون، واسا اور سٹاف کالج فیڈرزصبح9بجے سے دن12بجے تک جبکہ اسی گرڈکے سید آباد، کاسی ٹو، سٹی، سرینا، نیو ایم ای ایس، نارکوٹکس فیڈروں سے دن ایک بجے تا شام چاربجے بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 11اپریل کو 132kvڈھاڈرگرڈاسٹیشن سے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

