ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پیش رفت رپورٹ بروقت جمع کرائی جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

کوئٹہ(این این آئی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ، تحصیل ریکارڈ اور رجسٹرار آفس کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نے کی۔اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار صدر، تحصیلدار سریاب اور تحصیلدار کچلاک نے شرکت کی، جبکہ قانونگو اور پٹواریان بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران کوئٹہ کے تمام ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام سب ڈویژنز کے تحصیلداران نے اپنی اپنی پیش رفت پر مبنی رپورٹس پیش کیں اور ان مواضعات کے بارے میں آگاہ کیا جو پہلے ہی آن لائن کیے جا چکے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے ہدایت جاری کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پیش رفت رپورٹ بروقت جمع کرائی جائے تاکہ عوام کو زمین کے ریکارڈ تک رسائی میں آسانی فراہم ہو سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں