کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس تھانے پرنامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی پولیس تھانے پر نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

