کوئٹہ میں شجرکاری مہم کامیابی سے جاری

کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق سیکرٹری جنگلات عمران گچکی کی ہدایت پر علاقے بلیلی باچا آغا میں شجرکاری مہم کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی،اس مہم کا مقصد ماحولیاتی بہتری،سرسبز و شاداب ماحول کا فروغ اور عوام میں درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا،تفصیلات کے مطابق، شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 300 پودے تقسیم کیے گئے اور مختلف مقامات پر لگائے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے نہ صرف پودے لگائے بلکہ ان کی دیکھ بھال کے عزم کا بھی اظہار کیا تاکہ یہ پودے مستقبل میں تناور درخت بن کر علاقے کے ماحول کو بہتر بنا سکیں،مہم میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں، اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ شجرکاری مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں