اوستہ محمد ( عابدعلی ) 14 واں آل سندھ بلوچستان بیاد شہید سردارزادہ رستم خان جمالی و سردارزادہ ناصر خان جمالی موٹر بائیک کلر کٹ وائٹ ہارڈ بال T20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے کا آج نواں میچ میر عبدالنبی خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد بمقابلہ شہید رؤف جان لہڑی کرکٹ کلب اوستہ محمد کے مابین میر عبدالنبی خان جمالی پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ اوستہ محمد میں کھیلا گیا ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ میچ شہید رؤف جان لہڑی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے1وکٹ سےجیت لیا ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوے میر عبدلنبی خان جمالی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے مقررہ 20 اوورز میں 165رنز کا ہدف دیا ۔
شہید رؤف جان لہڑی کرکٹ کلب اوستہ محمد نے 165رنزبناۓ ۔
اس میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ علی دوست جمالی کے نام رہا جسے کیش انعام اور یادگار شیلڈ سے نوازا گیا ۔
مین آف دی میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب استاد امید علی جتک صاحب تھے ۔
مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا گیا ۔
اس میچ کے امپائرز شبیر جان مستوئی اور عابد علی عمرانی، اسکورر محمد یوسف چانڈیو کمنٹیٹر جمیل احمد عرف شعیب اختر جبکہ کیمرہ مین عارف علی دایہ تھے ۔
ٹورنامنٹ آرگنائزر تنویر حسین مغل ،ٹورنامنٹ سیکرٹری ریاض احمد ابڑو نے آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا آخر میں عمران خان لہڑی نے شہید رؤف جان لہڑی کرکٹ کلب اوستہ محمداور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

