کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 13جون (بروزجمعہ) پنجپائی اورکانک گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 14جون (بروزہفتہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvکرانی، سریاب ون، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس،کالونی اور منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

