معروف اداکارہ نے مبہم انداز میں پاکستانی اداکار سے شادی کی تصدیق کردی

نامور پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مبہم انداز میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر چند روز یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ اداکارہ رمشاخان اور اداکار خوشحال خان نے مبینہ طور پر ایک سادہ تقریب میں نکاح کر لیا ہے، تاہم اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے مسلسل دو پراجیکٹس ’دنیاپور‘ اور ’بریانی‘ میں بطور لیڈ جوڑی کام کیا، جن کی کامیابی کے بعد مداح ان کی کیمسٹری کے دیوانے ہوگئے تھے۔

بعد ازاں، یہ قیاس آرائیاں بھی کی گئیں کہ وہ آف اسکرین بھی رومانوی تعلق میں ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

تاہم، جیسے ہی ان کے نکاح کی خبر سامنے آئی تو مختلف میڈیا وسوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس خبر کو شیئر کیا لیکن اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

اب اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی پوسٹ میں اپنے نکاح کی لیک ہونے والی تصاویر کے وائرل ہونے پر ردعمل دیا اور مبہم انداز میں شادی کی تصدیق کی۔

انہوں نے بغیر اجازت نجی لمحات شیئر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اجازت کے بغیر تصویر لیک کی گئیں جو نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر قانونی بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ سرخیوں سے دور رکھا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب چونکہ میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہی ہوں لہذا میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ یہ تصاویر ہٹادیں، یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی ہیڈلائنز نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کوئی بھی شیئرنگ وہ خود اپنی مرضی سے کریں گی اور درست وقت پر یہ تصاویر شیئر کردی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں