نقل مافیا کے خلاف سخت ایکشن، سندھ حکومت نےبڑا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے میٹرک و انٹر امتحانات میں نقل کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت کا نقل میں ملوث طلبہ اور عملے کے خلاف بڑا فیصلہ ،نقل کرنے والا طالب علم کبھی بھی بورڈ کے امتحانات نہیں دے سکے گا ،اور ملوث عملے کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو اور وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مشترکہ بیان کے مطابق نقل میں ملوث طلبہ اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بورڈ امتحانات میں نقل پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔

امتحانی عمل کے دوران انویجیلیٹر، انٹرنل، ایکسٹرنل یا کوئی بھی انتظامی افسر کے ملوث ہونے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔

عملے کے ملوث ہونے کی صورت میں نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

صوبائی وزرا کاکہناہےکہ موبائل یا نقل کرنے کا مواد رکھنے والے طالب علم کو فوری طور پر امتحانی عمل سے خارج کیا جائے گا۔

نقل میں ملوث طالب علم کے تمام پرچے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

ایسے طلباء کو جاری امتحانات اور آئندہ آنے والے بورڈ کے کسی بھی امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا جائیگا۔

امتحانی مراکز پر نگرانی کا نظام سخت کیا جائے گا، کسی بھی مداخلت کی صورت میں سخت ایکشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں