کوئٹہ (این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تیسری بار ہونے والی ژالہ باری سے باغات اور تیار فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں، جس سے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ گندم کی فصل برباد ہونے کے ساتھ کئی درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔پارٹی نے قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور ژوب میں فوری سروے کرانے اور متاثرہ زمینداروں کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ ڈونر ایجنسیوں سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

