ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن ودیگر کی ملاقات،ملکی مجموعبی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سیدال خان نے کہا ہے کہ پارلیمان عوامی مسائل کے حل اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے منسٹر انکلیواسلام آباد میں اپنی راہئش گاہ پر سابق وزیراعظم و سینیٹر انوارالحق کاکڑ، سینیٹر مولاناعطاء الرحمن،سینیٹر حاجی ہدایت اللہ،سینیٹر مولانا درویش،بلوچستان کے وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران،سینئر صحافیوں اوردیگر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عشائیے کے دوران ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں اندرونی استحکام، معاشی چیلنجز، علاقائی و عالمی تناظر میں پاکستان کے کردار، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ شرکائنے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، موثر حکمرانی اور مربوط پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر ملکی قیادت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کے معاشی استحکام اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات اور سفارتی سطح پر کامیابیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا مزید برآں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انکی ٹیم کی پیشہ ورانہ قیادت اور ملکی سلامتی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔شرکاء نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ اس ضمن میں قومی قیادت کی متوازن، مدبرانہ اور فعال سفارت کاری کو سراہا گیا، جس کے ذریعے پاکستان نے خطے میں تناؤ کم کرنے، مکالمے کو فروغ دینے اور امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع نہ صرف باہمی روابط کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ مثبت، تعمیری مکالمے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارلیمان عوامی مسائل کے حل اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں