لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر لسبیلہ میں پولیس دربار منعقد کی گئی۔ جس میں DSP سرکل اوتھل حاصل خان قمبرانی ، ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تمام تھانہ جات کے SHOs ، اہم ڈیوٹیوں پر تعینات ملازمان پولیس اور دفتر اسٹاف نے شرکت کی۔ پولیس دربار سے ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی سیکیورٹی صورتحال سے آپ تمام آفیسران و اہلکاران بخوبی واقف ہو۔ ہم سب نے ملکر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرنی ہیں اور ضلع لسبیلہ کو جرائم سے پاک کرنا ہے اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنی ہے نیز ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر نے مزید کہا کہ مجھے غیر حاضری سے سخت نفرت ہے اگر کسی کا کوئی جائز مسئلہ ہو تو وہ آفیسر و اہلکار چھٹی لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے اس میں سزا و جزا کا توازن جب تک برقرار نہیں رکھا جائے گا تب تک انصاف قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے مزید کہا کہ مجھے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں بطور ایس۔ایس۔پی لسبیلہ تعینات ہوتے ہوئے عرصہ تقریباً دو ماہ کا ہوا ہے میں نے اس مختصر عرصہ میں اگر 30 ملازمان پولیس کو سزا دی ہے تو 150 سے زائد پولیس آفیسران و اہلکاران کو اچھی کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا ہے اگر کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار اپنے فرائض منصبی میں غفلت برتے گا اور اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا جائیگا تو ایسے ملازم پولیس کو سزا ہی دی جائے گی نہ کہ پھولوں کا ہار پہنایا جائیگا۔ آخر میں پولیس آفیسران و جوانوں نے اپنے مسئلے مسائل بیان کئے جن کو ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نے فوری طور پر حل کرنے کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔

