لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) سب تحصیل لیاری میں 8 ماہ سے پانی کا بحران برقرار، عوام سراپا احتجاج، کوسٹل ہائی وے بند کرنے کی دھمکی، اوتھل سب تحصیل لیاری ضلع لسبیلہ میں گزشتہ آٹھ ماہ سے پانی کا سنگین بحران جاری ہے۔ پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ بعض مقامات پر بارہ سے سولہ دن میں صرف ایک بار پانی کی سپلائی کی جا رہی ہے صاحب حیثیت افراد اوتھل شہر سے مہنگے داموں پرائیویٹ ٹینکر خرید کر اپنی ضرورت پوری کر رہے ہیں، لیکن غریب عوام پانی کی ایک بوند کے لیے بھی ترس رہے ہیں علاقے میں نہ کنواں قابل استعمال ہے اور نہ کوئی متبادل بندوبست۔ شدید گرمی میں بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہےمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) نے مکمل طور پر چپ کا روزہ رکھ لیا ہے اور کوئی متحرک اقدام نہیں اٹھایا منتخب عوامی نمائندے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث علاقہ مکینوں نے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو وہ کوسٹل ہائی وے کو مکمل بند کر کے دھرنا دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پی ایچ ای پر عائد ہوگی لیاری کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سب تحصیل لیاری میں پانی بندش کا نوٹس لے کر پانی کی سپلائی بحال کیں جائیں

