لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں مضر صحت گٹکا ماوا کی فروخت و استعمال کے متعلق عوامی شکایات پر ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر بیلہ میں بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں گٹکا اور گٹکا ماوا تیار کرنے کا سامان برآمد، ایس۔ایس۔پی لسبیلہ عاطف امیر کو ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں مضر صحت گٹکا/ ماوا کی فروخت و استعمال کے حوالے سے کافی عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں اور خاص طور پر بیلہ شہر میں اس حد تک شکایت تھی کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچے ، بوڑھے اور عورتیں بھی گٹکا کا استعمال کررہی ہیں۔ جس سے لوگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے SSP لسبیلہ عاطف امیر نے تمام SHOs کو گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کی بابت خصوصی ہدایات جاری کردی تھیں۔ SDPO اوتھل حاصل خان قمبرانی اور SHO بیلہ وحید علی مگسی کو ہدایت کی کہ AC بیلہ سے ملکر اپنی ٹیم تیار کریں اور گٹکا ماوا کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ کی ہدایت کی روشنی میں بیلہ پولیس نے زیر نگرانی SDPO اوتھل و AC بیلہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تیار گٹکا 6000 پڑیاں ،03 بوریاں گڑ، 13 پیکٹ کتھہ ،02 بوریاں چھالیہ ، 06 بوریاں پتی ،01 بوری میٹ برآمد کیا۔ بیلہ پولیس مضر صحت گٹکا تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

