عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جمعہ کوئٹہ میں امن،سپورٹس،تعلیم،سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے،ثناء اللہ کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ،ضلعی نائب صدر مبین خان بازئی اورسرکل صدرنواں کلی ذاکر نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام 24اپریل بروز جمعہ کوئٹہ میں امن،سپورٹس،تعلیم،سماجی خدمات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیراہتمام 24اپریل برو ز جمعہ کو کو عمر میر ج ہال نواں کلی کوئٹہ میں دوپہر اڑھائی بجے باچا خان ایوارڈ امن سپورٹس ایوارڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں امن و رواداری ایوارڈ،سماجی خدمات ایوارد، سپورٹس ایوارڈ،تعلیم و شعور ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈتقریب میں شرکت کیلئے باقاعدہ دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں