بلدیاتی انتخابات جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،میرلیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،پیپلز پارٹی کے کارکن حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات بروقت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی،صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ،سید ایوب آغا،سٹی کے نائب صدر زبیراحمد بڑیچ،ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبیدکاکڑ، احسان اللہ،اکبرخان ترین،لالا صغیر کھرل خان محمد کاکڑ، اکرم گل،اکبر خان ترین، داد محمد خوندئی، میرطلال مینگل،امان بڑیچ، عبدالہادی بڑیچ، خالد ریسانی میرجان اچکزئی شعیب بڑیچ حفیظ محمود مینگل اناس اغا نظرجان اچکزئی نعمت اللہ خوندئی ٹکٹ ہولڈرز میرغفاررند نیک محمد لانگو محبوب لالا محمد حارث اسدگجر بختیار احمد ملک عین الدین کاکڑ سراج الدین کاکڑ شفیع الرحمن جہانزیب خان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ پی بی 43چلتن ٹاؤن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو ڈاکٹر فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبید کاکڑ اور کوئٹہ سٹی سینئر نائب صدر سید ایوب آغا،کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ نے شرکاء کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھر پور کامیابی حاصل کی ہے اورانشاء اللہ کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھر پورتیاریاں جاری رکھیں اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری،آصفہ بھٹو، فریال تالپور کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں