کراچی(رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام رقص کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگارنگ پروگرام کا انعقاد آڈیٹوریم ون میں کیا گیا جس میں معروف رقاصہ نگہت چوہدری ، شیما کرمانی سمیت ملک بھر سے معروف فنکاروں اور ڈانسرز گروپ نے شرکت کی۔ عالمی ڈانس سیلبریشن کا آغاز معروف کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈانس اکیڈمی کے ڈائریکٹر مانی چاؤ کی کلاسیکل پرفارمنس سے ہوا، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ جبکہ ایک کے بعد ایک پیش کی جانے والی کلاسیکل، ہپ ہاپ، فلمی اور بریک ڈانس پرفارمنسز نے اسٹیج پر دھوم مچا دی۔ فرخ دربار، علیزہ، تبیتھا گروپ، احمد، غنی، میثم، ولی، ماہا کاظمی، منہا، انشا، سارا، پراتھنا، اینجل، مینا، شاہ زیب، مایا، سراج، حیدر، عارفین، نور، شیوانشو، جویرا، شاہزور، نہال، روکی، مسکان، کم کم، یوشا، ونود، وقاص، روہت سمیت مختلف ڈانس گروپس نے شاندار رقص پیش کیا۔ ڈانسرز کی بہترین پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے ، آڈیٹوریم شائقین سے بھرا ہو اتھا۔ اس موقع پر معروف رقاصہ نگہت چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈانس کسی ایک کی میراث نہیں بلکہ ہر مرد اور عورت اس فن کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ڈانس ایک ڈسپلن ہے جسے اپنانا ضروری ہے۔ کلاسیکل رقاصہ شیما کرمانی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار 1983میں ڈانس ڈے متعارف کرایا گیا اور تب سے ہر سال یہ دن منایا جا تا ہے۔ موہن جو دڑو سے لے کر آج تک ہمارے ثقافتی ورثے کو برقرار رکھنا بے حد ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈانس کوئی بری یا گناہ کی چیز نہیں بلکہ یہ ایک خوبصورت فن ہے جو انسان کے اندر موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان خواتین کو ڈانس سیکھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طویل اور محنت طلب عمل ہے جس میں مہارت حاصل کرنے کے لیے برسوں درکار ہوتے ہیں۔ڈانس ڈے سیلبریشن میں معذور ڈانسر علیزے اکبر نے مشہور گانے ’’آفرین آفرین‘‘ پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- اوتھل میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹرسائیکل میں اچانک آگ بھڑک موٹرسائیکل سوار جھلس گیا
- وائس چانسلر جامعہ تربت کی زیر صدارت اہم اجلاس
- جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کے واجبات کیلئے 52 کروڑ روپے منتقل، اے ایس اے کا اظہار تشکر
- بلوچستان کے ضلع خاران سے اغوا ہونے والے ڈپٹی کمشنرمنیر احمد سومرو دو ہفتے بعد بازیاب ہوکر خاران پہنچ گئے
- مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے اور ان کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر کوشش پوری امت مسلمہ کے خلاف اقدام تصور کی جائے گی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- سوررینج کان حادثہ غیر قانونی طور پر بارودی مواد کے استعمال کی وجہ سے پیش آیا
- جمہوری اداروں کا بنیادی فرض ہے وہ عوام میں اپنے حقوق و فرائض کا شعور اجاگر کریں،گورنر بلوچستان
- چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ سے ملاقات
- بلوچستان کی بیٹیاں، عدالتوں میں قانون کی آواز عزم، جدوجہداور انصاف کے سفرمیں ایک روشن مثال
- فرانس میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، دو اسکول نذرِ آتش، درجنوں زخمی

