نواب ثناء اللہ زہری کا میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ میر اعجاز جکھرانی اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے انہوں نے کہا کہ نوجوان صاحبزادے کے انتقال کا صدمہ انتہائی گہرا اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں