بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کی ماورائے آئین و قانون گرفتاری قابل مذمت ہے،مرکزی ترجمان نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کی پولی ٹیکنک کالج ہاسٹل سے ماورائے آئین و قانون گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابل ملک بلوچ ایک ذمہ دار طلبہ تنظیم کے مرکزی عہدیدار ہیں، ان کی اس طرح جبری گمشدگی نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ قانون کی عملداری پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایک سیاسی و طلبہ رہنما کو بغیر کسی قانونی جواز کے حراست میں لینا قابلِ قبول نہیں اور اس سے ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد مزید مجروح ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر بابل ملک بلوچ کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور شفاف قانونی عمل کے تحت انصاف فراہم کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کو بازیاب کیا جائے اور طلباء سیاست و اداروں کا تقریم کو مقدم رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں