*تربت(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ اور مرکزی رہنما ریٹائرڈ جسٹس شکیل احمد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کی نو منتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔* انہوں نے صدر ولید مجید، نائب صدر عبدالقادر، جنرل سیکریٹری عبدالغفور ابراہیم، ڈپٹی جنرل سیکریٹری اسماعیل شیخ، رابطہ سیکریٹری ہیبتان دشتی، انفارمیشن سیکریٹری شفقت علی اور خازن عطا بلوچ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب قیادت تحصیل گوادر میں نیشنل پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال، مضبوط اور نظریاتی بنیادوں پر استوار کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ پارٹی ورکرز کو متحرک کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور پارٹی منشور کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

