کوئٹہ(این این آئی)قلات کے قریب مسافر کوچ اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو قلات کے قریب بینچہ کے مقام پر تیزرفتار مسافر کوچ اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال متقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز مزیدکارروائی کر رہی ہے۔

