بلوچستان اسمبلی میں معرکہ حق کی عظیم فتح پر قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی نے معرکہ حق میں پاک افواج، صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تہنہتی قرارداد وزیراعلی بلوچستان نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے دشمن کے 7 طیارے مار گرائے اور کئی ائیر بیسز کو تباہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر پاکستان، وزیر اعظم کوبہترین فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے جبکہ بلوچستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ قوم پاکستان کے دفاع استحکام اور ترقی کے لئے متحد رہے گی۔ ایوان نے اس قرارداد کو متفقہ منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں