پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان سپر اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل میں کی گئی ایک غیر متوقع تبدیلی ہے۔
پاکستان اور بیرونِ ملک بے پناہ مقبولیت رکھنے والی ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں، اور ان کی شہرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ہانیہ نہ صرف اپنے بلاک بسٹر ڈراموں بلکہ ذاتی زندگی کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں، خصوصاً عاصم اظہر کے ساتھ مبینہ دوبارہ قربت کی افواہیں کئی ماہ سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔
اب اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے انسٹاگرام پروفائل تصویر تبدیل کر دی ہے، جہاں انہوں نے اپنی اصل شناختی کارڈ والی تصویر کو پروفائل پکچر کے طور پر منتخب کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیشتر پرانی انسٹاگرام پوسٹس بھی ڈیلیٹ یا آرکائیو کردیں، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر صرف 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔
ہانیہ کے اس نئے انداز نے انٹرنیٹ صارفین میں دلچسپ بحث چھیڑ دی۔ کئی مداح ان کی شناختی کارڈ تصویر کی خوبصورتی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہم کبھی بھی اپنی آئی ڈی کارڈ تصویر میں اتنے اچھے نہیں لگ سکتے، جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید صرف ہانیہ عامر کو ہی شناختی کارڈ تصویر میں مسکرانے اور پوز دینے کی اجازت ملی ہوگی۔
دوسری جانب کچھ ناقدین نے اس اقدام کو توجہ حاصل کرنے کی نئی کوشش قرار دیا، جبکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے ہانیہ کا منفرد اور جرات مندانہ اسٹائل کہا۔
جب کہ بہت سے صارفین ہانیہ عامر کے اس اقدام پر پریشان بھی ہوئے اور اکثر نے سوال کیا کہ کیا ہانیہ عامر کے ساتھ سب کچھ صحیح ہے؟

