بھاگ (این این آئی)سنی علماء کونسل تحصیل بھاگ کے زیر اہتمام حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے موقع پر ایک پْرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی صدر مولانا عبد الشکور مستوئی ضلعی جنرل سیکرٹری میر داد محمد حیدری نے کی ریلی لال مسجد سے شروع ہو کر جہانگیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں علماء کرام طلباء سماجی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت عثمان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے نعرے اور حکومت سے مطالبات درج تھے جہانگیر چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت عثمان غنی کی زندگی ان کی بے مثال قربانیوں اور اسلام کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی مقررین نے کہا کہ حضرت عثمان نہ صرف رسول اللہﷺ کے داماد تھے بلکہ خلیفہ راشد اور اسلام کے لیے بے پناہ قربانیاں دینے والی عظیم شخصیت بھی تھے ان کی شہادت کا دن اسلامی تاریخ کا ایک المناک باب ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا علماء نے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان غنی? کی شہادت کے دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے اور اسے “یومِ خلافتِ ثالث” کے طور پر منظم طریقے سے تسلیم کرتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے مقررین نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے تاکہ نئی نسلیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل سکیں آخر میں ریلی کے شرکاء نے ملک میں امن، استحکام، اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے دعا کی اور یہ عہد کیا کہ وہ خلافتِ راشدہ کے اصولوں پر مبنی اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

