ایچ ای سی نے گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) نے گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے ملک بھر کی جامعات کے داخلہ نظام میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

پالیسی کے مطابق تمام جامعات کو الگ سے داخلہ ٹیسٹ لینے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے گریجویشن ریکارڈ اور ایگزامینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق سرکاری و نجی جامعات میں لیول 7 اور لیول 8 داخلے اب ای ٹی سی (ETC) ٹیسٹ سے مشروط ہوں گے، اور جامعات کو جی آر ای کے متبادل اپنے الگ داخلہ ٹیسٹ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے یکساں اور شفاف ٹیسٹنگ نظام نافذ کیا گیا ہے تاکہ داخلوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی سلسلے میں گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کی بعض شقیں بھی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی پالیسی پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں