سندھ کے علاقے شکارپور گڑھی یاسین سے دو نوجوان اغواء کر لیے گئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دو نوجوان سندھ کے علاقے شکارپور گڑھی یاسین کے ایریا سے اغواء کر لیے گئے ورثاء کی جانب ایس ایس پی شکارپور کے افس کا گھراو مغویان کی فوری بایابی کا مطالبہ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی دو نوجوان عرفان علی لاشاری اور ظہیر اصف بہرانی کو گزشتہ شب نا معلوم افراد۔ے شکارپور گڑھی یاسین سندھ سے اغواء کرکے نا معلوم مقام پر لے گیے واقع کی اطلاع پر لاشاری اور بہرانی اقوام اور ورثاء نے ایس ایس پی افس شکارپور کا گھراو کرکے شدید احتجاج کیا اور مغویان کی فوری بایابی کا مطالپہ کیا گیا ادھر واقع کے بعد شکارپور پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی بایابی کے لیے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں