تربت میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کوئٹہ(این این آئی) تربت میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 3.8ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز تربت سے 40کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا اور زلزلے کی گہرائی 34کلومیٹر تھی تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اپنا تبصرہ بھیجیں