کوئٹہکوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جاررہی ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

کوئٹہ (این این آئی)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار سے وابستہ اسمگلرز کی جانب سے پھیلائی جاررہی ہیں ایرانی پیٹرول پمپ سنگین سیکورٹی خطرات اور حادثات کا موجب ہیں، ایک ماہ میں 28جگہ ایسے ایرانی پیٹرول پمپ میں حادثات پیش آئے ہیں، عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو، ائیر پورٹ روڑ اور ہزار گنجی سمیت مختلف مقامات پر ایسے حادثات رونما ہوئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایرانی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،پیٹرول بحران کا تاثر پیدا کرکے ایرانی پیٹرول چھوڑنے کا مطالبہ اسمگلرز کی جانب سے کیا جاررہا ہے،قانونی پیٹرول کی دستیابی کے لیے پیٹرول پمپس کو پابند کیا جاررہا ہے، پیٹرول پمپس کے اسٹوریج چیک کرکے قانونی پیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قانونی پیٹرول کی عدم دستیابی سے متعلق شکایات ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں دی جاسکتی ہے کوئی بھی پیٹرول پمپ پیٹرول دینے سے حیل و حجت کرے گا تو کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں