لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت سائنس گروپ کا آج پہلا پرچہ انگریزی کا لیا گیا۔
امتحانات کے دوران سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جبکہ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بورڈ حکام کے مطابق رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 92 ہزار امیدوارشرکت کر رہے ہیں، امیدواروں کیلئے 566 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

