لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) محکمہ زراعت ریسرچ وایارو فارم کے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد لاسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خاص ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ تھیں، اوتھل میں محکمہ زراعت ریسرچ وایارو فارم کے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد لاسی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی محکمانہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالغفور رونجھو کو محکمہ زراعت ریسرچ کا اضافی چارج دیا گیا تقریب کی مہمانِ خاص ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ تھیں، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ، محکمہ زراعت خضدار کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمرالدین بلوچ، اور دیگر افسران نے بھی تقریب سے خطاب کیا ریٹائر ہونے والے وقار احمد لاسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملازمت میں ریٹائرمنٹ ایک فطری مرحلہ ہے، اور انہوں نے وایارو فارم میں اپنی سروس کا بہترین وقت گزارا۔ نئے چارج سنبھالنے والے عبدالغفور رونجھو نے کہا کہ وہ وایارو فارم کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور وقار لاسی کی خدمات کو مشعل راہ بنائیں گےتقریب میں محکمہ زراعت توسیع اوتھل کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ شفیع بلوچ، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم لاسی، ڈی ڈی او تعلیم اوتھل اطہر قریشی حیدر نقوی، عباس علی، فراز علی اور دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر آنے والوں معزز مہمانوں کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کئے گئے

