ویب ڈیسک : حکومتِ بلوچستان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 5 روزہ تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 25 سے 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے، تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

