بیرون ممالک کے میڈیکل کالجز میں پڑھنے والوں کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں

فارن میڈیکل کالجز میں پڑھنے والوں کیلئے نئی شرائط آگئیں ۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نئی ریگولیشنز جاری کر دیں۔
ایف ایس سی پاکستان سے پاس کرنے پر کم از کم 60 فیصد نمبر لازمی ہیں ۔ ایم ڈی کیٹ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہیں ۔ بیرون ملک سے ایم سی کیٹ ، یو کیٹ میں 50 فیصد نمبر لینا لازمی ہے ۔ میڈیکل گریجوایٹس کی منظور شدہ فہرست میں شامل ہونا لازم ہے ۔
ایلوپیتھک میڈیسن میں 5 سالہ ڈگری پروگرام ہونا لازم ہے ۔ فارن میڈیکل گریجوایشن کیلئے 6200 آورز کی سٹڈیز و 80 فیصد حاضری لازم ہے ۔
فارن میڈیکل کالج میں داخلہ لیتے وقت پی ایم ڈی سی سے آن لائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لینا لازم ہے ۔ فارن ایجوکیشن کے دوران سٹڈی ویزا اور آمدورفت کا ریکارڈ فراہم کرنا لازم ہے ۔ فارن میڈیکل گریجوایٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن لازمی ہے ۔
فارن میڈیکل کالج میں داخلے سے قبل اس ملک کی لینگویج کا کورس لازم ہے ۔ شرائط پوری نہ کرنیوالےگریجوایٹس نیشنل رجسٹریشن امتحان دینے کے اہل نہیں ہونگے۔
نیشنل رجسٹریشن امتحان پاس نہ کرنے پر پی ایم ڈی سی کا لائسنس نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں