کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا،متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں کراچی روانہ کیا گیا۔ کیپٹن علی آزاد پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو کراچی منتقل کرنے کے مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے علاج، بحالی اور ہر ممکن معاونت کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے، متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی صحت سے متعلق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندان سے مکمل رابطہ رکھنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت۔انہوں نے کہا کہ تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

