ڈیرہ مراد جمالی،اوستہ محمد،تین موٹرسائیکل چھین لئے گئے،مزاحمت پر ایک شخص زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں مختلف واقعات میں تین موٹر سائیکل چھین لیے گیے مذاحمت کرنے پر ایک شخص زخمی پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سید وقار علی شاہ سے موٹر سائیکل چھین لی مذاحمت کرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گیء پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار میں الرفیق کلینک کے باہر کھڑے دو افراد یاسین مگسی اور عرض محمد عمرانی کے موٹر سائیکل نا معلوم چابی چور چوری کرکے رفوچکر ہو گئے واقع کی اطلاع پر سٹی پولیس نے مذیذ تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں