قلعہ عبداللہ،مسلح افراد کی فائرنگ،پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے 2کارکن زخمی

کوئٹہ(این این آئی)قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے 2کارکن زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عنایت اللہ اچکزئی کے دو بھائیوں عصمت اللہ خان،شمس اللہ خان کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں