بجلی بلوں کے حامل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں آپریشن کا آغازکردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے بجلی بلوں کے حامل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں اْن تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنز منقطع کیئے جا رہے ہیں جواپنے بجلی بلوں کے واجبات ادانہیں کررہے ہیں۔ کیسکونے تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت دیگرنجی اداروں،زرعی، گھریلوو کمرشل صارفین سے واجبات کی وصولی اور بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی جا ری کر دیئے ہیں تاکہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کرسکیں عدم ادائیگی کی صورت میں نا دہندگان کے کنکشنز بلاتفریق منقطع کئے جارہے ہیں۔ صوبہ کے تمام علاقوں میں نادہندہ زرعی صارفین کے کنکشنز بھی منقطع کئے جارہے ہیں جنکے ذمہبلو کی مد میں واجبات ہیں۔ نادہندہ صارفین کی جانب سے بروقت بل اور بقایاجات جمع نہ کرانے کی وجہ سے کیسکوکے مسائل میں اضافہ ہوتاجارہاہے جسکی وجہ سے بقایاجات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اسی لئے کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے تمام واجب الادابقایاجات بھی اداکریں، کسی بھی نادہندہ صارف کے کنکشنز منقطع ہونے کی صورت میں کیسکواْن کے کسی بھی زحمت یاپریشانی کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں