ایران کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہمیں دفاعی قوت کے ساتھ انکا ساتھ دینا چاہیے،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی سردار حفیظ لونی

لوالائی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق صوبائی سردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے ایران کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہمیں دفاعی قوت کے ساتھ انکا ساتھ دینا چاہیے اسلامی ممالک صرف مذمت سے کام نہ لیں بلکہ پوری طاقت سے ایران ور فلسطین کا ساتھ دیں یہی وقت ہے اگر ہم خاموش رہے تو کل ہماری بھاری بھی اسکتی ہے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی نہیں ہے یہ سلیکٹ ہوکر ہم پر مسلط کی گئی ہے ملک کو اگر بچانا ہے تو پھر فوری عام الیکشن کا اعلان کیا جائے ملک خطرے سے دوچار ہے آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں اسے بنانے والوں میں مفتی محمود کا کردار تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رہے گا لیکن آج آئین کو پس پشت رکھ کر پارلیمان اور دیگر اداروں کو چلایا جارہا ہے جس سے ملک میں عدم استحکام سیاسی اور معاشی بحران جنم لے رہے ہیں ملک کا بجٹ آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر تیار ہوا یہ صرف دیکھاوے کی حد تک پیش کیا گیا جسمیں سرمایہ دار اور جاگیردار طبقات پر ہاتھ ڈالنے کے بجا ئے ملازمین تاجرززمیندار اور عام عوام پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیلشمنٹ کی مداخلت سیاسی معاملات میں ختم کیے بغیر ملک جمہوری طور پر کمزور رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں