لسبیلہ: لاکھڑا ٹو کانکی بیلہ روڈ چار سال سے زیر تعمیر، کرپشن اور تاخیر پر عوام سراپا احتجاج

لسبیلہ(بیوروچیف)لاکھڑا ٹو کانکی بیلہ روڈ گزشتہ چار سال سے زیرِ تعمیر ہے، لیکن تاحال مکمل نہ ہو سکا، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر ہونے والا یہ کروڑوں روپے کا منصوبہ، مبینہ طور پر ٹھیکیدار اور متعلقہ افسران کی کرپشن کی نذر ہو چکا ہے زرائع کے مطابق، منصوبہ بار بار التوا کا شکار رہا، جبکہ کام کی رفتار سست اور ناقص معیار کا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران ندی نالوں میں پانی بھرنے سے ان کا زمینی رابطہ مہینوں تک منقطع ہو جاتا ہے، جس سے بیماروں کو اسپتال پہنچانا، بچوں کو اسکول بھیجنا اور روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا دشوار ہو جاتا ہے لاکھڑا کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان، سیکریٹری پارلیمانی امور میر زرین خان مگسی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور مبینہ کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں