بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مبینہ تنازع اور اختلافات کی خبروں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کسی قسم کی ذاتی دشمنی یا رنجش موجود نہیں۔
اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ماضی میں ایک مخصوص معاملے پر ان اور دلجیت دوسانجھ کی رائے مختلف ضرور تھی، تاہم اس اختلاف کو ذاتی تعلقات سے جوڑنا درست نہیں۔ ان کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ صرف ایک واقعے کے حوالے سے ان کے نقطۂ نظر میں فرق تھا۔

