پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلوں کا ہدف کم، نئی پالیسی نافذ

محکمہ کے مطابق بیشتر سرکاری کالجز پہلے ہی اپنی مقررہ استعداد سے زیادہ طلبہ کو داخلہ دے چکے ہیں، جس کے باعث داخلہ اہداف میں نظرثانی ضروری سمجھی گئی۔

تاہم ایسے کالجز جہاں داخلوں کی شرح کم ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 فیصد اضافی داخلے یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں تاکہ تعلیمی وسائل کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل تمام سرکاری کالجز کو داخلوں میں 20 فیصد اضافے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم نئی پالیسی کے تحت اب مقامی ضروریات، دستیاب سہولیات اور اداروں کی گنجائش کے مطابق حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

پنجاب کے سرکاری کالجز میں داخلہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے رواں سال داخلوں میں اضافے کا ہدف 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کالجز کی موجودہ گنجائش اور طلبہ کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے 750 سے زائد سرکاری کالجز نئی پالیسی کے تحت داخلے کریں گے۔

ڈی پی آئی کالجز نے اداروں کو داخلہ مہم مزید مؤثر بنانے اور مقامی سطح پر طلبہ کی تعداد بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں