گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کی انگلش لینگوئج ٹریننگ،غیر حاضری پر تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

پنجاب میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں 2 ارب روپے کی لاگت سے انگلش لینگوئج پروفیشینسی ٹریننگ پروگرام جاری ہے، تاہم مختلف ٹریننگ مراکز میں حاضری کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پروگرام کے تحت لاہور کی پانچ تحصیلوں میں قائم مراکز میں اساتذہ کو انگلش لینگویج کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے، جس کا ہدف مجموعی طور پر 35 ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ٹریننگ پروگرام میں غیر حاضری پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ٹریننگ نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود نے ٹریننگ کورس میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں اور رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی انگلش لینگوئج مہارت بہتر بنانا اور تدریسی معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں