پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ زراعت، پنجاب سروس ٹربیونل اورسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے 3 تحریری اور ایک حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ زراعت کے فیلڈ ونگ، سوائل کنزرویشن گروپ میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کے لیے 47 امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔محکمہ زراعت کے فیلڈ ونگ، ایگریکلچر انجینئرنگ گروپ میں اسسٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے 38 امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔

پنجاب سروس ٹربیونل میں جونیئر کلرک کی 5 اسامیوں کے لیے 25 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب ہو کر انٹرویو کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف بائیو کیمسٹری کی 2 اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان میں ایک امیدوار اوپن میرٹ جبکہ ایک امیدوار خواتین کوٹہ کے تحت حتمی طور پر کامیاب قرار پایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں