وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شعیب اختر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد/کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کو اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کی رہائش گاہ گئے اور ان سے ان کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم شاہد اختر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان، بالخصوص شعیب اختر کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی عزیز کی جدائی ایک بڑا انسانی المیہ ہے اور ایسے غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں