پنجاب میں پیپر چیکنگ اور امتحانی ڈیوٹی سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے کالج اور سکول ٹیچر انٹرنز (سی ٹی آئی، ایس ٹی آئی) کے ساتھ عارضی اساتذہ کو بھی پیپر چیکنگ اور انویجیلیشن کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر تعلیم کے اعلان کے مطابق آئندہ امتحانی سیشن سے نئے تربیتی نظام کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت یونیورسٹی گریجویٹس، ایس ٹی آئی، سی ٹی آئی اور دیگر تعلیم یافتہ افراد کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں امتحانی امور میں شامل کیا جا سکے۔
نئی پالیسی کے تحت پیپر چیکنگ اور انویجیلیشن کے لیے مزید افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جبکہ اس سے قبل پرائیویٹ اور عارضی اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی انجام دینے کی اجازت نہیں تھی۔

