تربت (رپورٹر)نیشنل پارٹی دشت کے سینئر کارکن اقبال انور دشتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تربت کے عوام کے لیے ایک قابلِ احترام اور عوام دوست رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران تربت کے عوام کو مختلف بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
اقبال انور دشتی نے کہا کہ ماضی میں تربت کا بنیادی ڈھانچہ انتہائی خراب حالت میں تھا، تاہم ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ احسان شاہ عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہے اور عوام کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تربت کے عوام کے نام پر شروع کیے گئے کئی ترقیاتی منصوبے بدعنوانی کی نذر ہوگئے، جس کے باعث عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

