کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی ضلع قلات کے صدر کامریڈ ظہور بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان، تحصیل صدر قلات محمد عارف قلندرانی اور تحصیل جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ مینگل نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری داد محمد بلوچ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع قلات کی تنظیمی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوام سے مضبوط روابط استوار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد مزید مؤثر بنائیں۔

