لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

جنید ریاض:لاہور میں رجسٹریشن نہ کروانے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مزید 213 نجی سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کے لیے سمری ارسال کر دی ہے۔

حکام کے مطابق اس سے قبل بھی 30 نجی سکولوں کو سیل کیا جا چکا ہے، جبکہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے مزید تعلیمی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا تھا کہ 744 سکولوں کو رجسٹریشن مکمل کروانے کے لیے پہلے ہی حتمی وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔

رجسٹریشن منسوخی یا کارروائی کے لیے جن سکولوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں لٹل سکالر سکول سسٹم، پیک سکول، نیو ہورائزن سکول، وزڈم گرائمر سکول، سٹی گرائمر سکول، مجاہد گرائمر سکول، طارق پبلک سکول، خواجہ سعید ماڈل سکول اور دی سمارٹ سکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن قوانین پر عملدرآمد ہر نجی تعلیمی ادارے کے لیے لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں