سٹی 42: میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن میں توسیع کردی گئی ۔
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔امتحان کی رجسٹریشن سنگل فیس کے ساتھ 8 کی بجائے 13 جولائی تک ہوسکے گی۔
ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن لیٹ فیس کے ساتھ 18 جولائی تک رجسٹریشن ہوسکے گی۔
پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

