پنجاب یونیورسٹی کا سٹوڈنٹس کو 10 ارب کی سبسڈی اور وظائف دینے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 1761واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ یونیورسٹی آن کیمپس طلبہ کو 10 ارب مالیت کی سبسڈی اور وظائف فراہم کریگی
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔ مالی سال 27-2026 کے لیے یونیورسٹی کے بجٹ تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔
سنڈیکیٹ نے 20.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔یونیورسٹی آن کیمپس طلبہ کو 10 ارب مالیت کی سبسڈی اور وظائف فراہم کریگی۔
سنڈیکیٹ کی طلبہ پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے وظائف اور سبسڈیز میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی ۔ یونیورسٹی نے اپنے وسائل سے وظائف کی مدمیں 341 ملین روپے مختص کیے ہیں۔
مالی سال 26-2025 کے دوران بجٹ خسارہ 2.2 سے کم ہو کر 1.6 ارب رہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں