’جراسک پارک‘ اور ’پیکی بلائنڈرز‘ میں اپنی یادگار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہالی ووڈ اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سیم نیل کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال 13 جولائی کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا۔
خاندان نے بتایا کہ ان کی وفات اچانک ہوئی، تاہم وہ کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے تھے اور آخری وقت تک باوقار زندگی گزارتے رہے۔ Textiles& Nonwovens
سیم نیل نے 2023 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں نان ہاجکن لیمفوما کی ایک جارحانہ قسم لاحق ہوئی تھی، مگر جدید ذریعہ علاج کے بعد رواں سال انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے جسم میں کینسر کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔
1947 میں شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے سیم نیل بچپن میں نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے۔ انہوں نے تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں آسٹریلوی اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
’جراسک پارک‘ میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کا کردار ان کی شناخت بن گیا جسے انہوں نے فرنچائز کی کئی فلموں میں دوبارہ نبھایا۔
ان کی وفات سے فلمی دنیا ایک باصلاحیت اور مقبول اداکار سے محروم ہو گئی۔

